17 جون 2015 - 11:51
حداد عادل کا علامہ اقبال, ایرانی فرنڈشیپ ایسوسی ایشن تشکیل دینے کا مطالبہ

ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے شاعر مشرق عظیم فلسفی شخصیت علامہ محمد اقبال کے حوالے سے محمد اقبال لاہوری ایران فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز دے دی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے شاعر مشرق عظیم فلسفی شخصیت علامہ محمد اقبال کے حوالے سے محمد اقبال لاہوری ایران فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز دے دی.

يہ بات 'غلامعلي حداد عادل' نے گزشتہ روز تہران ميں اقتصادي تعاون تنظيم (اي سي او) کلچرل انسٹي ٹيوٹ کے زير اہتمام علامہ اقبال بين الاقوامي کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہي.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کي خدمات کو خراج تحسين پيش کرنے والي ہم خوش نصيب قوم ہيں اور ميں تجويز کرتا ہوں کہ علامہ اقبال لاہوري ايراني فرينڈشپ ايسوسي ايشن کا قيام کيا جائے.
ايراني مجلس(پارليمنٹ) کي ثقافتي کميٹي کے رکن نے ايراني شعراء اور فارسي موسيقي ماہرين سے درخواست کي کہ علامہ اقبال کے اشعار کو فارسي موسيقي کے ساتھ بنايا جائے تا کہ ان کے اشعار کو اچھي روح ملے.
انہوں نے مزيد کہا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے علامہ اقبال کے اشعار سے واقفيت رکھتے ہيں، تفکر اور شعر کو منسلک کرنا بہت دشوار ہے مگر شاعر مشرق علامہ اقبال اس لحاظ سے بہت اہم صلاحيت رکھتے تھے.
سابق ايراني اسپيکر نے اپنے خطاب کے اختتام ميں علامہ اقبال کے چند شعر پڑھ کر سنائے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے اشعار کي تفسير يا معني کي ضرورت نہيں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲